شعیب ملک سے شادی، ثنا جاوید نے اپنے نام میں تبدیلی کردی

اسلام آباد ( ٹوئن سٹی نیوز ) قومی کرکٹرشعیب ملک سے شادی کے بعد اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے نام میں تبدیلی کردی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے دونوں معروف ستاروں کی جانب سے اپنے پرستاروں کو شادی کی اطلاع دیئے جانے کے بعد اداکارہ ثناء جاوید نے انسٹا گرام پروفائل میں اپنا نام بھی تبدیل کرلیا ہے، یہ انکشاف ہمیں ان کا انسٹا گرام اکاؤنٹ وزٹ کرنے کے بعد ہوا کیوں کہ اب اگر ان کے انسٹا اکاؤنٹ کو وزٹ کیا جائے تو وہاں ان کا نام "ثناء شعیب ملک” لکھا ہوا ہے۔

sana shoaib malik
بتاتے چلیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کرلی ہے، ہفتے کی صبح شعیب ملک اور ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی پوسٹ کے کیپشن میں ‘الحمداللہ’ لکھا گیا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی شیئر کی۔

ابتدائی طور پر لوگ یہ سوچ کر دنگ رہ گئے کہ جوڑے کو ایک شوٹ میں دکھایا گیا تھا، تاہم شعیب کے خاندان کے ذرائع نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’دونوں کی شادی چند روز قبل کراچی میں ہوئی تھی‘ جب کہ شعیب ملک کے منیجر ارسلان شاہ نے بھی ایکس پر خبر کی تصدیق کی۔
انہوں نے ایکس پر لکھا کہ "ہمارے پیارے سپر سٹار شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ شادی (نکاح) کر لی ہے، نئے جوڑے کو خوشیوں اور مسرتوں سے بھری شاندار زندگی کی خواہش ہے”۔

بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ ثناء جاوید کی بھی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل گلوکار عمر جسوال کے ساتھ ان کی شادی ناکام رہی، ثناء جاوید اورعمیر جیسوال کا نکاح اکتوبر 2020ء میں ہوا تھا، ان کے درمیان طلاق کی افواہیں گزشتہ دنوں سامنے آئی تھیں جس کی تردید یا تصدیق جوڑے کی جانب سے نہیں کی گئی تھی، تاہم دونوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام پروفائل سے اپنے نکاح کی تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں۔ 

واضح رہے کہ اپریل 2010ء میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں دسمبر 2022ء سے زیرگردش تھیں، طلاق کی خبروں کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، دونوں کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018ء کو پہلے بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی تھی۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟