ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کے زیرِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار

سول سوسائٹی اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

ریاض (حمزہ عباس): سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان کے زیرِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا، جس میں سول سوسائٹی اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

 

27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی فوجوں کی سرینگر میں آمد اور جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف ہر سال دنیا بھر میں یومِ سیاہ منایا جاتا ہے۔ اس دن کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرانے کے لیے مختلف تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

 

تقریب کے دوران صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جن میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف اور کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر سفیرِ پاکستان احمد فاروق نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے یومِ سیاہ کشمیر کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

 

تقریب کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد کو اجاگر کرنا، ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا اور عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے پُرامن اور منصفانہ حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی یاد دہانی کرانا تھا۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button