مسلم ویمن لیگ کی پریس کلب کے باہر حرمت قرآن ریلی و احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد: (اسامہ قذافی، نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز)  سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف مسلم ویمن لیگ کے زیراہتمام جناح ایونیو تا نیشنل پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گی،ریلی کی قیادت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی نائب صدر عظمٰی گل دختر جنرل حمید گل،صدر مسلم ویمن لیگ شہلا شفیق،ام حارث، ام ابوبکر،میڈم مسرت ودیگر نے کی،ریلی میں کرسچن کمیونٹی سے بھی خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی،خواتین ریلی کی صورت میں جناح ایونیو سے پریس کلب پہنچیں جہاں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا،ریلی میں شریک خواتین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر حرمت قرآن پر جان بھی قربان ہے تحریرتھا۔احتجاجی جلسہ سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی مرکزی نائب صدر عظمیٰ گل،صدر مسلم ویمن لیگ اسلام آباد شہلا شفیق،صدر مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ،مسلم ویمن لیگ اسلام آبادکی رہنماؤں ام حارث،ام ابوبکر،مس مسرت ویگر نے خطاب کیا۔پریس کلب کے متصل گراؤنڈ میں احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم عظمٰی گل کا کہنا تھا کہ سویڈن کی جانب سے مسلسل دوسری بار قرآن مجید کی بے حرمتی بدترین دہشتگردی ہے،قرآن مجید کی توہین سے دو ارب مسلمانوں کو تکلیف پہنچی ہے ایسی مذموم حرکت کو کسی صورت اظہار رائے کی آزادی نہیں کہا جاسکتا یہ دہشتگردی ہے،اقوام متحدہ میں امریکہ اور یورپ کی مخالفت کے باوجود قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف قرار داد کا منظور ہونا پاکستان اور عالم اسلام کی کوششوں کا نتیجہ ہے،توہین قرآن پر عالمی سطح قانون سازی دنیا کے امن کے کیلئے ضروری ہے۔صدر مسلم ویمن لیگ اسلام آباد شہلا شفیق کا کہنا تھا کہ مسلم ویمن لیگ کی بہنیں قرآن مجید کی وارث ہیں،ہم قرآن مجید کی تعلیمات کو عام کریں گے،قرآن مجید تمام انسانوں کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہے،ہم سویڈن کو یہ پیغام دیتی ہیں کہ مسلم ویمن لیگ کی خواتین قرآن مجید کے دفاع کیلئے تیار ہیں اور اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی،حکمرانوں اور عالمی اداروں سے ہماری اپیل ہے کہ توہین رسالت اور توہین قرآن کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ضلعی صدر مرکزی مسلم لیگ چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے مسائل کی وجہ قرآن مجید سے دوری ہے،اسلام پر عمل پیرا ہونے سے ناصرف ہماری قوت میں اضافہ ہوگا بلکہ اللہ تعالیٰ کفار کے دلوں میں ہمارا رعب بھی ڈال دے گا،ہم اس احتجاج پر یہ اعلان بھی کرتے ہیں کہ ہم صرف نعرے بازی ہی نہیں کریں گے بلکہ قرآن مجید کو اپنی زندگیوں میں اپنائیں گے،مرکزی مسلم لیگ پاکستان کو اسلامی فلاحی پاکستان بنانا چاہتی ہے جس کیلئے ملک بھر میں مرکزی مسلم لیگ کے خدمت اور تعمیر معاشرے کے کام جاری ہیں،ام حارث،ام ابوبکر،مس مسرت ویگر کا کہنا تھا کہ مسلم حکمران متفقہ طور پر مضبوط موقف اختیار کریں،قرآن مجید ہماری مقدس کتاب ہے جس کا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کی توہین ہم کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟