سٹار اداکارہ ماہرہ خان دلہن بن گئیں

ماہرہ خان نے اپنے پرانے دوست سلیم کریم کو جیون ساتھی بنایا ہے

پاکستانی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان ڈراموں میں تو شاید کئی مرتبہ دلہن بنی ہوں گی لیکن اب اصل زندگی میں دوسری مرتبہ دلہن کی ویڈیو شیئر کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ ماہرہ خان نے اپنے پرانے دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم کے ساتھ شادی رچائی ہے،ماہرہ خان کی اس سے پہلے شادی علی عسکری سے 2007 میں ہوئی جو 2015 میں ختم ہو گئی تھی۔ اس شادی سے ان کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے۔ماہرہ خان کی اپنے پرانے دوست سلیم کریم کیساتھ ہونے والی شادی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان سفید رنگ کی لہنگا چولی میں خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں جبکہ دلہے  نے سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔

https://x.com/galaxylollywood/status/1708575357719203864?s=20

اداکارہ کی شادی کی تقریب میں محدود تعداد میں قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے۔اداکارہ ماہرہ خان کی منیجر انوشے طلحہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی   تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کے سفید  جوڑے میں ملبوس اداکارہ اپنے شوہر کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان بول، منٹو، ایکٹر ان لا،  رئیس، ورنہ، سات دن محبت اِن جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ حال ہی میں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں ان کی جاندار اداکاری کو نہ صرف شائقین اور فینز بلکہ فلم ناقدین کی جانب سے بھی سراہا گیا تھا

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟