اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں آکسفورڈ اے کیو اے کو پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (ٹوئن سٹی نیوز) آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے معروف بین الاقوامی امتحانی بورڈز میں سے ایک نے سرینا ہوٹل اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں آکسفورڈ اے کیو اے کو پاکستان میں باضابطہ طور متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تقریب میں اسکولوں کے سربراہان سمیت ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اس طرح کی تقریب لاہور اور کراچی میں منعقد کی جاچکی ہے۔ یہ یہ توسیع آکسفورڈ اے کیو اے کے دنیا بھر کے طالب علموں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم اور بین الاقوامی سطح پر شناخت فراہم کرنے کے عزم میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

آکسفورڈ اے کیو اے qualificationsفراہم کرنے کی شاندار تاریخ رکھتی ہے، جو ہر طالب علم کی بہترین کارکردگی کو سامنے لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور پاکستانی تعلیمی منظر نامے میں طالب علموں و اساتذہ کو سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے شامل ہورہا ہے۔ امتحانی بورڈ اپنے سخت معیار، منصفانہ تشخیص اور تعلیم میں مسلسل بہتری کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے منیجنگ ڈائریکٹر ارشد سعید حسین نے کہا کہ پاکستان میں آکسفورڈ اے کیو اے کا اجراء تعلیم کے شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس اور برطانیہ میں qualificationsفراہم کرنے والے سب سے بڑے ادارے اے کیو اے کے درمیان یہ تعاون ہمارے طالب علموں کو مہارت اور قیمتی تجربہ فراہم کرے گا، جو انہیں مستقبل کے لیے درکار صلاحیتوں سے آراستہ کرکے عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے قابل بنائے گا۔ آکسفورڈ اے کیو اے ان تمام طالب علموں کے لیے ہے، جو تعلیم میں شفافیت اور معیار چاہتے ہیں۔ آکسفورڈ اے کیو اے کے ذریعے ہمارے طلباء عالمی سطح پر نام روشن کریں گے، جس کے ہمارے تعلیمی منظر نامے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

آکسفورڈ اے کیو اے کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈریو کومبے نے کہا کہ آکسفورڈ اے کیو اے جدید تدریسی طریقوں پر زور دیتا ہے اور سیکھنے کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین تعلیمی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتا ہے۔ آکسفورڈ اے کیو اے پاکستان میں طلباء کی متنوع دلچسپیوں اور تعلیمی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے سائنس سے لے کر ہیومینیٹیز تک مختلف مضامین پیش کرتا ہے۔ آکسفورڈ اے کیو اے کی qualificationsکو مہارت اور علم کی مجموعی ترقی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پاکستان میں طلباء اب ان qualificationsسے فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو عالمی سطح پر یونیورسٹیوں، آجروں اور تعلیمی اداروں کی جانب سے تسلیم شدہ ہیں، اور ملک کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر مواقع کے دروازے کھولتا ہے۔ ہمارا مشن طالب علموں کو علم اور مہارت سے آراستہ کرنا ہے جو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں کامیابی کے لیے درکار ہے۔

ٹیچنگ اینڈ لرننگ سپورٹ کے سربراہ جیمی کرکلڈی نے آکسفورڈ اے کیو اے کیqualificationsمیں شفافیت اور مساوات کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آکسفورڈ اے کیو اے امتحانی بورڈ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ امتحانات تمام طالب علموں کے لیے قابل رسائی ہوں، چاہے ان کے پس منظر یا حالات کچھ بھی ہوں۔ ہم تعلیمی کامیابی کے لیے سب کو یکساں مواقع فراہم کرتے ہیں۔ وہ طالب علم جو انگریزی کو دوسری زبان کے طور پر بولتے ہیں اور برطانیہ سے باہر رہتے ہیں، جب وہ بین الاقوامی امتحانات دیں تو انہیں کیوں نقصان اٹھانا پڑے؟ آکسفورڈ اے کیو اے میں ہم صرف مضمون میں اہلیت کی جانچ کرتے ہیں زبان کی مہارت یا ثقافتی علم کی نہیں۔ ہم ہر طالب علم کو یہ دکھانے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ کیا کرسکتے ہیں۔

آکسفورڈ اے کیو اے اساتذہ کو اپنی تدریسی صلاحیتوں کو بڑھانے اور جدید ترین تعلیمی رجحانات سے باخبر رہنے کے لیے اعلیٰ معیار کی پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔ مسلسل بہتری کے لیے آکسفورڈ اے کیو اے ایجوکیشنل ایکو سسٹم پر توجہ دے رہا ہے۔

افتتاحی تقریب کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آکسفورڈ اے کیو اے طلباء اور اساتذہ کو یکساں مواقع فراہم کرتا ہے اور تعلیم کے مستقبل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس اور آکسفورڈ اے کیو اے کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت سے تسلی بخش رہی۔

ختم شد

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے بارے میں
آکسفورڈ یونیورسٹی پریس (او یو پی) آکسفورڈ یونیورسٹی کا ایک شعبہ ہے۔ یہ دنیا بھر میں تحقیق، اسکالر شپ اور تعلیم کے حوالے سے کتابیں شائع کرکے یونیورسٹی کے وژن کو آگے بڑھاتا ہے۔ او یو پی دنیا کا سب سے بڑا یونیورسٹی پریس ہے، جس کی شاخیں دنیا بھر میں موجود ہیں۔

او یو پی ہر سال ہزاروں نئی کتابیں شائع کرتا ہے۔ دنیا کے 50 ممالک میں اس کے دفاتر ہیں اور ادارہ 5,500 افراد کو ملازمت فراہم کرتا ہے۔

متنوع اشاعتی پروگرام کی وجہ سے لاکھوں افراد آکسفورڈ یونیورسٹی پریس سے مانوس ہوگئے ہیں۔ اس کی اشاعت میں تمام تعلیمی مضامین، بائبل، موسیقی، اسکول اور کالج کی نصابی کتب، بچوں کی کتابیں، انگریزی کو غیرملکی زبان کے طور پر پڑھانے کے لیے مواد، کاروباری کتابیں، لغات، حوالہ جاتی کتابیں اور تعلیمی جرائد شامل ہیں۔

آکسفورڈ اے کیو اے کے بارے میں
آکسفورڈ اے کیو اے پوری دنیا کے اسکولوں کو بین الاقوامی جی سی ایس ایز، اے ایس اور اے لیول کی وسیع رینج پیش کرتا ہے۔ یہ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس (یونیورسٹی آف آکسفورڈ کا ایک شعبہ) اور اے کیو اے کا مشترکہ منصوبہ ہے، جو برطانیہ کا سب سے بڑا جی سی ایس ایز اور اے لیول فراہم کنندہ ہے۔

او یو پی پاکستان کا تعارف
آکسفورڈ یونیورسٹی پریس (او یو پی) پاکستان کا قیام 1952 میں عمل میں آیا،جو آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان (ایس ایم سی۔پرائیویٹ) لمیٹڈ کے طور پر کام کرتا ہے۔ کراچی میں ہیڈ آفس اور لاہور، اسلام آباد اور ملتان میں اس کی علاقائی شاخیں ہیں۔پشاور اور فیصل آباد میں بک شاپ کے ساتھ اضافی دفاتر بھی ہیں۔ پریس کی توجہ کے فروغ پر ہے، جو اسکول کی نصابی کتب کی اشاعت، اعلیٰ تعلیمی مواد، تعلیمی کام، اور حوالہ جاتی مواد کی اشاعت کرتا ہے۔ او یو پی پاکستان پاکستانی مصنفین اور پاکستان کے بارے میں کتابوں کی اشاعت کرکے مقامی مواد کو بھی فروغ دیتا ہے۔ پریس پاکستان میں مختلف اقدامات جیسے لٹریچر فیسٹیول اورکتابوں کے جملہ حقوق کی خلاف ورزی پر قانونی جنگ لڑ کر کتاب پڑھنے کے کلچر کو فروغ دیتا ہے۔ ”آکسفورڈ“ کا نام پاکستان اور دنیا بھر میں اختیار اور معیار کی علامت ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟