ریاض میں پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی کتاب ’’طلوعِ سحر‘‘ کی شاندار رونمائی

نائب سفیر معظم علی سمیت اہم شخصیات کی شرکت

ریاض (حمزہ عباس) سفارت خانہ پاکستان میں پاکستان ڈاکٹرز گروپ ریاض کے زیرِ اہتمام کتاب ’’طلوعِ سحر‘‘ کی پُروقار تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی، جس میں سفارتی افسران، ڈاکٹرز، سماجی و سیاسی رہنماؤں اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر پاکستان کے نائب سفیر معظم علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹرز گروپ کی سماجی، فلاحی اور طبی خدمات انتہائی قابلِ تحسین ہیں جنہیں سعودی حکومت اور پاکستانی کمیونٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خدمات نہ صرف انسانیت کی خدمت کا مظہر ہیں بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عوامی سطح پر تعلقات کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 

تقریب میں پاکستان ڈاکٹرز گروپ ریاض کی قیادت نے تنظیم کے قیام (1987) سے لے کر اب تک کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ صدر ڈاکٹر شہزاد احمد، ڈاکٹر ڈاکٹر اسد رومی اور ڈاکٹر ڈاکٹر تنویر احمد نے بتایا کہ تنظیم ہر سال دو بڑے فری میڈیکل کیمپس اور سال بھر فری کلینک کی سہولت فراہم کرتی ہے، جس سے ہزاروں مستحق پاکستانی مستفید ہوتے ہیں۔

 

تقریب کے نمایاں مہمانوں میں بریگیڈیئر محسن، ظفر اللہ خان، جنرل (ر) خاور، بریگیڈیئر شہزاد، رانا عبدالرؤف، احمد رسول، ابرار تنولی، خالد اکرم رانا، شیخ سعید احمد، احسن عباسی اور عدنان اقبال بٹ سمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔

 

مقررین نے کتاب ’’طلوعِ سحر‘‘ کو ایک اہم ادبی و تاریخی دستاویز قرار دیا جس کا مقصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز کی فلاحی، سماجی اور پیشہ ورانہ خدمات کو قلم بند کر کے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ شرکاء نے کہا کہ یہ کتاب نہ صرف خدمات کا اعتراف ہے بلکہ نئی نسل کے لیے ایک مشعلِ راہ بھی ہے۔

 

آخر میں شرکاء نے پاکستان ڈاکٹرز گروپ ریاض کی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کمیونٹی کی خدمت جاری رکھے گا۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button