مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کا این اے 46میں انتخابی جلسوں کا انعقاد

ٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓاسلام آباد(محمد عمر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نامزد امیدوار برائے حلقہ این اے46چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کی انتخابی مہم کا دوسرا مرحلہ جاری ہے،انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے میں  د کیا گیا،انتخابی جلسوں میں حلقے سے مرد وخواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ترنول بشام ٹاور پارکنگ میں منعقد ہونے والے انتخابی جلسے میں ترنول کی خان برادری نے چوہدری شفیق الرحمان کو پختون روایت کی پگڑی پہنا کر حمایت کا اعلان کیا۔جی ٹین تھری اور جی نائن کراچی کمپنی میں انتخابی جلسے میں مسلم ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر شہلا شفیق کی قیادت میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی،انتخابی جلسوں میں خواتین و بچوں کا جوش وخروش دیدنی تھا،مختلف برادریوں کے سربراہان نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر چوہدری شفیق الرحمان کی حمایت کا اعلان کیا،ترنول،جی نائن کراچی کمپنی اور جی ٹین تھری میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شفیق الرحمان کا کہناتھا کہ کوئی لیول پلیئنگ فیلڈ کا انتظار کر رہا ہے توکوئی کہتا ہے ساڈی گل ہو گئی ہے،اصل میں یہ لوگ عوام میں جانے کے قابل نہیں،پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے انتخابی شیڈول آنے کیساتھ ہی اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا تھا۔ہم کردار اور عوامی خدمت کی بنیاد پر عوام میں جارہے ہیں،حلقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں،کامیابی ملی تو حلقے کے تمام دیرینہ مسائل حل کروں گا،ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،ہماری سیاست پاکستان کیلئے ہے،ہمارے لندن دبئی میں کوئی فلیٹ نہیں ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے،پاکستان ہمارا گھر ہے اس گھر کو ہم نے ملکر سنوارنا ہے،این اے46 بنیادی سہولیات سے محروم ہے،پانی،تعلیم،سیوریج اور امن وامان کے مسائل کوترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گا،خواتین اور نوجوانوں کیلئے جامع پروگرام تشکیل دیا ہے،خواتین اور نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بااختیار بنائیں گے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟