عام انتخابات کے نتائج کا اعلان کب ہو گا؟ الیکشن کمیشن نے تاریخ اور وقت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد( ٹی سی این الیکشن سیل) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آٹھ فروری کو ہونے والےعام انتخابات کے نتائج کااعلان 9 فروری کی رات ایک بجے کرنے کا اعلان کیا ہے ،عام انتخابات میں ای ایم ایس سسٹم کا تجربہ بھی کیا جائیگا جس کے تحت ملک بھر سے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہونگے، ملک بھر سے رزلٹ بروقت الیکشن کمیشن بھیجنے کیلئے تمام ترانتظامات کرلیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام حلقوں کے ریٹڑننگ آفسران کو تین تین ڈیٹاانٹری آپریٹرزفراہم کیے جائینگے، آر اوز کو فائبر آپٹکس کی سہولت میسر ہوگی اور متبادل کے طور پر وائی فائی ڈیوائس بھی دینگے، الیکشن 2024 میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم ( ای ایم ایس ) کا استعمال کیا جائیگا، آر ٹی ایس سسٹم بیٹھنے کی وجہ ایک وقت میں ایک ڈیٹا انٹری سسٹم تھا اور نتائج موصول میں ہونے میں زیادہ وقت لگا،الیکشن 2024 صاف، شفاف اور غیرجانبدارانہ کرانے کیلئے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائیگا، الیکشن کمیشن چاروں صوبوں میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم ( ای ایم ایس ) کا کامیاب تجربہ کر چکاہے،الیکشن کمیشن مختلف اضلاع میں ریجنل الیکشن کمشنرز، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر سے ای ایم ایس کا تجربہ کرچکا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ای ایم ایس سسٹم جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، ای ایم ایس کے ذریعے نتائج انٹرنیٹ اور بغیر انٹرنیٹ کے بھی بھیجا جاسکیں گے، پریذائیڈنگ افسران اپنے پولنگ اسٹیشن کے نتائج ریٹرننگ افسران کو بھجوائیں گے، ریٹرننگ افسران رزلٹ تیار کر کے ڈیجیٹل اور مینوئل طریقے سے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟