اسلام آباد کے تین حلقوں میں کون کہاں سے اور کس نشان پر الیکشن لڑ رہا ہے؟ خصوصی رپورٹ

اسلام آباد (ٹی سی این الیکشن سیل) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی قومی اسمبلی کیلئے 3 نشستیں مختص ہیں جن کے نام اور حلقہ نمبر این اے 46‘ این اے 47 اور این اے 48 اسلام آباد ہیں۔ قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں کیلئے امیدواروں کی کل تعداد 119ہے۔ این اے 46کیلئے چوالیس امیدوار ہیں جن میں سے انجم عقیل خان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ یافتہ ہیں۔ اُن کا انتخابی نشان شیر ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے ٹکٹ پہ راجہ عمران اشرف ہیں جن کا انتخابی نشان تیر ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ٹکٹ یافتہ اُمیدوار محمد شفیق الرحمان ہیں جن کا انتخابی نشان کرسی ہے۔،پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عامر مسعود مغل کا انتخابی نشان بیگن ہے،جماعت اسلامی کے امیدوار میاں اسلم ہیں جن کا انتخابی نشان ترازو ہے، پاکستان ملی عوامی پارٹی کے ٹکٹ یافتہ امیدوار راجہ محمد یوسفزئی ہیں‘ اُن کا انتخابی نشان درخت ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ یافتہ سیف اللہ ہیں جن کا انتخابی نشان لالٹین ہے۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار عبدالمجید ہزاروی ہیں جن کا انتخابی نشان کتاب ہے۔ تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ یافتہ غلام قادر ہیں جن کا انتخابی نشان کرین ہے۔ پاکستان تحریک ایمان کے ٹکٹ یافتہ محمد رفیق ہیں‘ اُن کا انتخابی نشان ہدہد ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ٹکٹ یافتہ امیدوار محمد شفیق ہیں جن کا انتخابی نشان موٹر سائیکل ہے۔ گرین ڈیمو کریٹک پارٹی کے ٹکٹ یافتہ محمد فیصل ہیں جن کا انتخابی نشان سورج ہے۔ پاکستان راہ حق پارٹی کے امیدوار ملک مظہر جاوید کا انتخابی نشان استری ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ٹکٹ یافتہ امیدوار محمد اسلم ہیں جن کا انتخابی نشان ترازو ہے۔ عام آدمی تحریک پاکستان کے ٹکٹ یافتہ وقار احمد ہیں‘ ان کا انتخابی نشان مگ ہے۔ اس حلقہ سے باقی تمام امیدوار آزاد الیکشن لڑ رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پولنگ 8فروری 2024ء کو صبح 8بجے سے شام 5بجے تک ہو گی۔ اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری ٹو این اے 47میں سینتیس امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں جن میں تحریک لبیک پاکستان کے کرین کے انتخابی نشان پر امیدوار حافظ خاور اخلاص ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے ٹکٹ یافتہ سید سبط الحیدر بخاری تیر کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑینگے۔ پاکستان مسلم لیگ خان قیوم خان کے ٹکٹ یافتہ سید فقیر حسین شاہ بخاری کا انتخابی نشان بندوق ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ یافتہ سید مسعود شاہ ہیں جن کا انتخابی نشان لالٹین ہے۔ ایم کیو ایم کے ٹکٹ یافتہ سید ندیم منصور ہیں جن کا انتخابی نشان پتنگ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ یافتہ امیدوار طارق فضل چوہدری ہیں جو شیر کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑینگے۔ پاکستان تحریک ایمان کے ٹکٹ یافتہ محمد رفیق ہیں جن کا انتخابی نشان ہدہد ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیدوار محمد کاشف ہیں جن کا انتخابی نشان ترازو ہے۔ پاکستان ویلفیئر پارٹی کے ٹکٹ یافتہ امیدوار محمد یعقوب علوی ہیں جن کا انتخابی نشان اولمپک مشعل ہے۔ پاکستان عوامی لیگ کے ٹکٹ یافتہ امیدوار ناصر محمود ہیں جن کا انتخابی نشان ہاکی ہے۔ اسکے علاوہ باقی امیدوار آزاد الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اسلام آباد تھری این اے 48کی نشست پر اڑتیس اُمیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں جن میں سے تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ یافتہ اظہر محمود ہیں جن کا انتخابی نشان کرین ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار چوہدری اسد پرویز ہیں جن کا انتخابی نشان تیر ہے۔ پاکستان عوامی قوت کے ٹکٹ یافتہ امیدوار خاقان وحید خواجہ ہیں جو ہینگر کے انتخابی نشان پر لڑینگے۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ٹکٹ یافتہ امیدوار سعید احمد اعوان ہیں جن کا انتخابی نشان کتاب ہے۔ پاکستان فلاح پارٹی کے ٹکٹ یافتہ امیدوار شاہد اقبال ہیں جن کا انتخابی نشان بحری جہاز ہے۔ تحریک ترقی کمال کے ٹکٹ یافتہ امیدوار فرخ بشیر ہیں جن کا انتخابی نشان دوربین ہے۔ پاکستان تحریک شادباد کے ٹکٹ یافتہ امیدوار محمد حنیف مغل ہیں جن کا انتخابی نشان چاقو ہے۔ پاکستان تحریک ایمان کے ٹکٹ یافتہ امیدوار محمد رفیق ہیں جن کا انتخابی نشان ہدہد ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ٹکٹ یافتہ امیدوار ملک عبدالعزیز ہیں جن کا انتخابی نشان ترازو ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی ٹکٹ یافتہ امیدوار نگہت فردوس ہیں جن کا انتخابی نشان کرسی ہے۔ پاکستان راہ حق پارٹی کے ٹکٹ یافتہ امیدوار وقاص احمد ہیں جن کا انتخابی نشان استری ہے۔ آزاد امیدواروں میں سید ظفر علی شاہ‘ سید محمد مصطفین کاظمی‘ محمدشعیب شاہین‘ مصطفیٰ نواز کھوکھر‘ ناصر محمود‘ وقار احمد‘ راجہ خرم شہزاد‘ سعید احمد اعوان‘ سابق میئر انصر عزیز اور درجنوں دوسرے شامل ہیں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟