نوجوان پاکستانی صحافی رضی طاہر کا غزہ کے بچوں کے ساتھ انوکھا انداز محبت

اسلام آباد: (اسامہ قذافی سے) غزہ کے بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی صحافی رضی طاہر نے فلسطینی مفلر کے ساتھ لپیٹ کر اپنے نومولود بچے کی پہلی تصویر ایکس پر شیئر کی اور لکھا کہ "ہم اپنے بچوں اور غزہ کے بچوں میں کوئی فرق نہیں سمجھتے، قوم رسول ہاشمی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بچے فلسطین کو فراموش نہیں کرسکتے، ہم اپنے بچوں کو غزہ کی مزاحمت کی کہانیاں سنائیں گے تاکہ وہ بہادری سیکھ سکیں۔ ملیں رضی طاہر کے ولی عہد، محمد ایزان خضر سے۔۔۔ ماشاء اللہ” غزہ میں 110 دنوں سے جاری جارحیت میں اب تک 12 ہزار بچے شہید ہوچکے ہیں جبکہ 20 ہزار نئے بچوں نے جنم لیا ہے۔”

واضح رہے کہ نوجوان صحافی رضی طاہر کشمیر و فلسطین کے لئے مضبوط آواز ہیں اور اپنے حصے کے دیپ جلاتے رہتے ہیں۔اس کے علاوہ بھی صحافتی اور سماجی حلقوں میں اپنا خاص مقام رکھتے ہیں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟