لاہور سے منتخب امیدوار کی ن لیگ میں شمولیت پر بیرسٹر گوہر کا ردعمل

اسلام آباد ( ٹوئن سٹی نیوز )  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 لاہور سے منتخب پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی مسلم لیگ ن میں شمولیت پر بیرسٹر گوہر کا ردعمل آگیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس بارپارلیمان میں خریدوفروخت کا راستہ روکیں گے، چھوڑ کر جانے والوں کیخلاف عدالت میں جائیں گے، ہم نے خدشےکا اظہار کیا تھا کچھ لوگ وفاداریاں تبدیل کریں گے جن کی سپورٹ سےمنتخب ہوکر آئے یہ اچھی روایت نہیں کسی اور جماعت میں چلے جائیں، ہم نے ارکان سے کوئی حلف نامہ اور استعفیٰ نہیں مانگا، ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کس جماعت کو جوائن کرنا ہے، تاہم ایک دوروزمیں فیصلہ ہوجائے گا کس جماعت میں شمولیت اختیارکرنی ہے، جس جماعت کو بھی جوائن کریں گے تو مخصوص نشستیں ہماری ہی ہوں گی، فی الحال ایسا کوئی قدم نہیں اٹھا رہے جسے بنیاد بنا کر یہ ہماری نشستیں لے لیں۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ نوازشریف کی 50 سیٹوں پر وکٹری اسپیچ ڈیل کا نتیجہ ہے، نوازشریف نے کہا تھا ڈیل ہو گئی، 125 سیٹیں لے کر چوتھی بار وزیراعظم بنوں گا، ہم کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے جماعت اسلامی کو اپروچ کرنے کی خبریں غلط ہیں، ہم نے جماعت اسلامی سےکوئی رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو نتائج فارم 45 میں تھے وہی فارم 47 میں شائع کیے جائیں، 70 نشستوں پر معاملہ متنازع ہے الیکشن کمیشن جلدازجلد نمٹائے، الیکشن کمیشن ایک روز میں معاملہ سلجھا سکتا ہے، الیکشن کمیشن آراو کو کل ہی بلاکر مخصوص پولنگ اسٹیشنز کے نتائج منگوائے، تاہم اگر اگردوبارہ گنتی نہیں کی جاتی تواپوزیشن میں بیٹھیں گے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟