پیاز کی قیمت بلند ترین سطح پر ، اسلام آباد میں فی کلو 320 روپے تک فروخت

ملک میں پیاز کی فی کلو قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ اسلام آباد کے شہری سب سے مہنگا پیاز خریدنے پر مجبور ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد میں پیاز 320، راولپنڈی 310 ، سیالکوٹ 270 روپے ، پشاور میں 280 روپے اور خضدار میں 250 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ کراچی،لاہور اور گوجرانوالا میں پیازکی فی کلوقیمت 240 روپے ، فیصل آباد، سرگودھا،ملتان اور بہاولپور،  کوئٹہ، سکھر اور لاڑکانہ میں فی کلو قیمت 220 روپے تک ہے جبکہ حیدرآباد اور بنوں میں پیاز200 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے پیاز کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 260 روپے تک تھی۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟