نیشنل انکیوبیشن سنٹر اسلام آباد میں ایک روزہ سیمینار

سیمینار کا مقصد ڈیجیٹل میڈیا کے متحرک صارفین کے درمیان تعاون پیدا کرنا تھا

اسلام آباد (ٹوئن سٹی نیوز) نیشنل انکیوبیشن سنٹر اسلام آباد میں ڈیجیٹل میڈیا نمائندگان کے ساتھ پاکستان کی مثبت تصویر اجاگر کرنے کیلئے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار کی میزبانی این آئی سی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر پرویز عباسی نے کی۔ سیمینار کا مقصد NIC اور ڈیجیٹل میڈیا کے متحرک صارفین کے درمیان تعاون پیدا کرنا تھا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پرویز عباسی نے کہا کہ نیشنل انکیوبیشن سنٹر فخر کے ساتھ پاکستان میں کاروباری افرادبالخصوص نوجوانوں اور خواتین کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں پیش پیش ہے۔ ہمارا سفر 2016میں شروع ہوا ہے اور ہم ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو آگے بڑھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت امیج کو فروغ دینے کیلئے میڈیا کا کردار اہم ہے۔ تعارفی گفتگو میں شالار علی نے کہا کہ اب دور ڈیجیٹل میڈیا کا ہے اور اس میڈیم کے ذریعے این آئی سی جیسے ادارے کی خدمات کو اجاگر کرنا ضروری ہے، یہ پہلا سیمینار ہے ہم یہ سلسلہ جاری رکھیں گے، سیمینار کے موقع پراین آئی سی کے سٹارٹ اپس نے اپنی پریزنٹیشنز دیں اور بتایا کہ کیسے انہوں نے اس ادارے سے سیکھ کر اپنے کاروبار کاآغاز کیا۔ تقریب کے اختتام میں این آئی سی کے منیجر ذیشان شاہد نے کہا کہ NIC ڈیجیٹل مثبت پاکستان کے منصوبے کے بارے میں پر امید ہے اور ڈیجیٹل میڈیا کے ساتھ یہ اشتراک اسے نئی بلندیوں تک جائیں گے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟