اینکر پرسن عمران ریاض خان اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپ لگائیں گے

اس سے قبل عمران ریاض لاہور،فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں سامان اکٹھا کر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تقسیم کر چکے ہیں

اسلام آباد:سنیئر اینکر پرسن عمران ریاض خان 17 ستمبر جمعے کی شام سے اتوار شام تک دو روز کیلئے اسلام آباد میں سیلاب  متاثرین کیلئے امدادی کیمپ لگائیں گے۔تفصیلات کے مطابق عمران ریاض کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلے امدادی کیمپ سیکٹر ایف ایٹ میں سنٹورس مال کے باہر پارکنگ میں لگایا جائے گا،عمران ریاض سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں  کافی سرگرم ہیں اس سلسلے میں وہ پاکستان کے مختلف بڑے شہروں میں جا رہے ہیں اس سے قبل لاہور،فیصل آباد اور گوجرانولہ میں امدادی کمیپ لگا چکے ہیں۔سنیئر صحافی اور عمران ریاض کے قریبی ساتھی صدیق جان  بھی اسلام آباد میں عمران ریاض کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے لگائے جانے والے امدادی کیمپ کے حوالے سے کافی سرگرم ہیں،ٹوئن سٹی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدیق جان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی فوری مددکیلئے عمران ریاض خان کی کوششیں لائق قابل تحسین ہے، جڑواں شہروں کی صحافتی کمیونٹی عمران ریاض خان کو خوش آمدید بھی کہے گی اور سیلاب متاثرین کی مدد کے اس مشن میں ان کا بھرپور ساتھ بھی دے دیں گئے۔امدادی کیمپ لگانے کا اعلان عمران ریاض خان اپنے ایک وی لاگ میں کیا جس میں انہوں نے جڑواں شہروں کے شہریوں سے بھرپور تعاون کی اپیل بھی کی

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟