وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل انتقال کر گئے

اسلام آباد (اسامہ قذافی، نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز) وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل انتقال کر گئے۔ ان کو اچانک دل کا عارضہ ہوا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔ وہ کچھ گھنٹوں سے دل کی شدید تکلیف کے باعث سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے تاہم وہ صحتیاب نہ ہو سکے۔

عبداللہ سنبل پنجاب کے چیف سیکرٹری کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔وہ پاکستان سول سروس کے سنجیدہ اور محنتی آفیسرز میں شمار ہوتے تھے۔

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور ان کیلئے دعائے مغفرت کی۔ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عبداللہ انتہائی سنجیدہ اور شاندار کارکردگی کے حامل آفیسر تھے اور ان کا انتقال ان کے اہل خانہ اور پاکستان سول سروس کیلئے ناقابل پر خلا ہے

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟