ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 3 ایم پی او کے اختیارات استعمال کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعرفان میمن کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے 3 ایم پی او کے اختیارات استعمال کرنے سے تا حکم ثانی روک دیا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ ڈپٹی کمشنر بطور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کس اختیار کے تحت ایم پی او آرڈرز جاری کر رہے ہیں؟

لاء افسر نے اس موقع پر ملٹری ڈکٹیٹر دور کا 1965ء کا نوٹیفکیشنعدالت کے سامنے پیش کیا۔

اسٹیٹ کونسل کے جواب کو غیر تسلی بخش دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاونت کے لئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

اس موقع پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو حکم دیتے ہوئے کہاکہ آپ آئندہ سماعت تک ایم پی او کا کوئی آرڈر پاس نہیں کریں گے۔

بعد ازاں عدالت نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟