صدر مملکت اور نگران وزیرِاعظم کا شہداء اور غازیوں کو سلام

اسلام آباد : یوم دفاع وشہدا کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی اورنگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے شہدا اورغازیوں کو سلام پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق 6 ستمبریوم دفاع وشہدا کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیغام میں کہا کہ آج کادن وطن کی خودمختاری،سالمیت کو ہر چیز پرمقدم رکھنے کا تقاضاکرتاہے، پاکستان ہماری امیدوں کامرکزہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ یوم دفاع پر ملک کے بہادربیٹوں کی عزت وتکریم سربلندرکھنےکاعزم کرتےہیں، شہدانےوطن کےدفاع،ترقی،خوشحالی کی خاطرجانیں قربان کرنےسے دریغ نہیں کیا، ہم شہداوطن اوران کےخاندانوں کوخراج تحسین کیلئےیوم دفاع مناتےہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ 58سال پہلے آج کے دن ہماری مسلح افواج ،قوم نےغیرمعمولی جرأت کامظاہرہ کیا ، بےمثال جذبےکامظاہرہ کرتےہوئےدشمن کےناپاک عزائم کوناکام بنادیا تھا، جنگ ستمبر ہماری تاریخ میں غیرمتزلزل قومی عزم کی یادگار ہے اور پیشہ ورانہ مہارت،جذبہ حب الوطنی کی یادگار کی حیثیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دن بہادربیٹوں نےدشمن کیخلاف بےخوفی سےلڑکرتاریخ کاروشن باب رقم کیا ، دفاع وطن کافریضہ ادا کرتے ہوئے جانیں نچھاورکرنیوالےشہداکوسلام پیش کرتےہیں، اس کے ساتھ ساتھ ہم شہدا کےخاندانوں کوبھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، آپ نےمادر وطن کےدفاع کیلئےاپنےپیاروں کی قربانی دیکرایک مثال قائم کی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمارےغازیوں کےکارنامےقابل فخرہیں ، غازیوں نےلاہور،سیالکوٹ،دیگرسیکٹرزپرحملوں پردشمن کومنہ توڑجواب دیا ، افواج پاکستان اورقوم نے1965 میں بےمثال جذبےاور جرات کا مظاہرہ کیا۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی،انتہاپسندی کیخلاف 2دہائیوں سےجنگ جاری ہے،اس جنگ میں کامیابیاں ہماری مسلح افواج کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ، افواج پاکستان خود کو جدید جنگی تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

انھوں نے روز دیا کہ آج ہم امن کےفروغ، پرُامن بقائےباہمی پرعمل پیرارہنےکےعزم کااعادہ کرتے ہیں، ہم اپنی قومی اوربین الاقوامی ذمہ داریوں سےآگاہ ہیں، اقوام متحدہ کےپرچم تلے دنیامیں قیام امن کیلئےاپنا کرداراداکرتےرہیں گے۔

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمارا اپنا خطہ،جموں و کشمیرکے دیرینہ تنازع کے حل کا منتظر ہے، خطے میں امن،سلامتی کیلئے تنازع کو سلامتی کونسل قراردادوں کےمطابق حل کیا جائے، آج ہم کشمیری عوام،خواتین اوربچوں کی قربانیوں کوبھی یادکرتےہیں۔

صدر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نےحق خودارادیت کیلئےدہائیوں طویل جدوجہدکےدوران قربانیاں دیں، پاکستان کشمیری عوام کےحق خودارادیت کی اخلاقی،سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 6 ستمبریوم دفاع وشہدا کے موقع پر پیغام میں کہا کہ 6ستمبر ملی عزم، ہمت،بہادری،شجاعت کےدن کےطورپریادکیاجاتاہے، یہ دن ہماری تاریخ میں قومی عظمت،سالمیت،خودمختاری کی علامت ہے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ 58سال پہلےافواج پاکستان نےثابت کیاوہ ہرقیمت پرسرحدوں کی حفاظت کیلئےتیارہیں، اس دن پوری قوم ملک کی حفاظت کیلئے اپنی بہادرفوج کےشانہ بشانہ کھڑی ہوئی۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن ملک سےوفاداری اور قومی خدمت کے عہد کی تجدید کا دن ہے، یہ دن ملکی سلامتی کیلئےجام شہادت نوش کرنےوالوں کو خراج عقیدت کا دن ہے، اس دن پوری قوم نے ایمان، اتحاد اور تنظیم کا مثالی عملی نمونہ پیش کیا اور بری، بحری، فضائی افواج نےدفاع کے جذبے کو مزید اجاگر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا دفاع صرف 6 ستمبرتک ہی محدودنہیں، ہمیں رہتی دنیا تک وطن کی نظریاتی اساس،سرحدوں کی حفاظت کاعزم کرناہے، بہادرجوانوں نے دشمن کےناپاک عزائم خاک میں ملانےکیلئے جانیں قربان کیں، بہادرجوانوں نےدشمن کواپنی پاک سرزمین پرایک انچ بھی پیش قدمی نہ کرنےدی، پوری پاکستانی قوم اس دن ملک کا دفاع کرنے کیلئے خراج تحسین کی مستحق ہے۔

نگران وزیراعظم نے مزید بتایا کہ آج پاکستان کوانتہاپسندی،دہشت گردی،بیرونی جارحیت جیسے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ملکی سالمیت کیخلاف ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم بہادر افواج کیساتھ ہے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستانی فوج کی عالمی امن،بالخصوص یواین امن مشنز میں خدمات کی معترف ہے، ہم امن کواپنی خارجہ پالیسی کی علامت سمجھتے ہیں۔

انھوں نے کشمیر کے حوالے سے کہا کہ جموں وکشمیر کا دیرینہ تنازع خطے کے امن وسلامتی کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے، عالمی برادری کو آگے بڑھ کر اس مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔

نگران وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آج پوری قوم پورےنظم و ضبط اورایمان کیساتھ پاکستان کےاستحکام کیلئےپرعزم ہے، اپنی محنت اورلگن سےہم پاکستان کی ہر طرح کے سیکیورٹی اور معاشی چیلنج سے حفاظت کریں گے۔

دوسری جانب پاکستانی عسکری قیادت کی جانب سے بھی یوم دفاع کے موقع پر شہدا اور لواحقین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے اٹھاون ویں یوم دفاع و شہداء پر پیغام میں شہدا اور ان کے لواحقین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ کو حق و باطل کے معرکے نے ثابت کیا کہ غیور قوم اپنی سرحدوں کی حفاظت کر نے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ ہزاروں بیٹوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے پاک سرزمین کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا، آج پوری قوم اُن کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ہم بطور قوم تمام شہداکی قربانیوں کےمقروض ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدانےپاکستان کےپرچم کی سربلندی کیلئےجانوں کےنذرانےپیش کیے، پاکستان کونقصان پہنچانےکی ہرکوشش کامنہ توڑجواب دیاجائے گا، مسلح افواج ہرطرح کےاندرونی وبیرونی خطرات کیخلاف پرعزم ہیں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟