گونگے بہرے اور معذور افراد کا روحانی علاج کرنے والے بیرون ملک سے آئے معالج کا معمہ حل ہوگیا

اسلام آباد انتظامیہ کے اعلان لاتعلقی کے بعد روحانی معالج پاکستان سے روانہ

اسلام آباد: معذور،گونگے بہرے اور نابینا افراد کا دم کے ذریعے علاج کرنے والے عراق کے ڈاکٹر مالا علی کردستانی کا پاکستان میں بہت چرچا ہے۔ آجکل وہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان، سینیٹر طلحہ محمود سمیت معاون خصوصی وزیر اعظم عمران خان حافظ طاہر محمود اشرفی سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کی.ڈاکٹر مالا علی الکردستانی نے گزشتہ نماز جمعہ شاہ فیصل مسجد میں ادا کی. ٹوئن سٹی نیوز کی معلومات کے مطابق جڑواں شروں سمیت پاکستان بھر سے ہزاروں افراد ڈاکٹر مالا سے ملنے کے خواہشمند ہیں,بعض افراد نے شبہ ظاہر کیا کہ مالا الکردی معروف اینکر پرسن و صحافی حامد میر کے گھر قیام پذیر ہیں، حامد میر نے ٹوئٹر پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ ‏کل سے کئی دوست مجھ سے رابطہ کر رہے ہیں اور ملا علی کردستانی صاحب سے ملاقات کی خواہیش ظاہر کر رہے ہیں کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ وہ میرے فارم ہاؤس پر ٹھہرے ہوئے ہیں میرا کہیں کوئی فارم ہاؤس نہیں ہے میں ان ملا صاحب کو نہ کبھی ملا ہوں نہ ہی جانتا ہوں میرا ان سے کوئی تعلق نہیں


دوسری طرف ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بھی مالا الکردستانی سے اظہار لاتعلقی اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ اسلام آباد میں ایک روحانی معالج کا بتایا جارہا ہے اور لوگ ہم سے ان سے ملاقات کے لیے رابطہ کررہے ہیں ہمارا اور ہمارے دفتر کا مالا الکردی سے کوئی تعلق نہیں ہے
دوسری طرف سوشل میڈیا پر بتایا جارہا ہے کہ مالا الکردی روحانی معالج نہیں بلکہ اس آڑ میں وہ لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں .ذرائع کے مطابق مالاالکردی نے تھانہ آئی نائن کی حدود میں پہنچنا تھا جہاں وہ مقررہ وقت کو دوگھنٹے گذر جانے کے بعد وہاں نہیں پہنچنے, اطلاعات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کے اعلان کے بعد مالا پاکستان سے روانہ ہوچکے ہیں

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟