ہماری ترجیح عمران خان کو گرفتار کرنا تھی ہی نہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (اسامہ قذافی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح عمران خان کو گرفتار کرنا تھی ہی نہیں انہوں نے کہا کہ ہماری حکمت عملی تھی کہ اسے مجبور کریں تاکہ عدالت میں پیش ہو، ہمیں پورا یقین ہے کہ عمران خان عدالت میں پیش ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم نے شروع سے یہی حکمت عملی اپنائی کہ اس کو مجبور کریں تاکہ عدالت میں پیش ہو، اب ہمیں پورا یقین ہے کہ عمران خان 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہوگا۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد ایسا ماحول بنانا تھا جس سے عمران خان پر عدالت میں پیش ہونے کا دباؤ بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ زمان پارک کے باہر پولیس کے لوگ زخمی ہوئے ہیں تحریک انصاف کے لوگ بہت کم زخمی ہوئے، اب عمران خان لکھ کر بھی دے رہا ہے اور پکار رہا ہے کہ پیش ہوجاؤں گا، اب اگر 18 کو عدالت میں پیش نہیں ہوں گے تو ہم حکمت عملی تبدیل کریں گے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟