اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں غریب عوام کی سہولت کیلئے سستے تندوروں کا افتتاح

اسلام آباد(پریس ریلیز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کی جانب سے سستے تندوروں کا افتتاح، کھنہ ڈاک،لوہی بھیر،محلہ ڈھوک ٹالی نزد قائد اعظم یونیورسٹی،بہارہ کہو شمالی، بہارہ کہو بازار میں سستی روٹی تندور منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔یوسی سطح پر مرحلہ وار سستی روٹی تندور شروع کر رہے ہیں،افتتاح پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے صدر چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ نے کیا۔اس موقع پر این اے 53 سے نامزد امیدوار محمد نواز چیمہ،حلقہ کوآرڈنیٹر حافظ مطیع اللہ،مہر عاصم علی اور عبدالبصیر بھی انکے ہمراہ تھے۔سستی روٹی تندور کے افتتاحی پروگراموں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شفیق الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پچیس سے زائد سستے تندور شروع ہوچکے ہیں جہاں روٹی آدھی قیمت سے بھی کم قیمت پر صرف دس روپے میں دی جا رہی ہے،آئندہ ہفتے تک اسلام آباد کی ہر یوسی میں سستی روٹی تندور شروع ہو جائیں گے۔مہنگائی کے اس طوفان میں عام غریب بندے کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ مہنگائی کے خلاف اپنی مدد آپ کے تحت عوام کو کچھ نہ کچھ ریلیف دینے کی کوشش کر رہی ہے،ہر تندور پر ہمارے اندازے سے دوگنی روٹی لگ رہی ہے،ایک ایک تندور پر تین تین ہزار روٹی لگ رہی ہے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ خدمت اور کردار والی سیاست کو پروان چڑھائے گی جہاں سیاست حیاء اور اسلام کے سنہری اصولوں کے،مطابق ہو

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟