سویٹ ہوم کی جانب سے راولپنڈی لاء کالج میں بلڈ ڈو نیشن کیمپ لگایا گیا۔

راولپنڈی (احسن رضا ) : پاکستان سویٹ ہوم کی جانب سے راولپنڈی لاء کالج سول لائنز میں بلڈ ڈو نیشن کیمپ لگایا گیا۔جہاں مرحلہ وار سٹوڈنٹس نے بڑی تعداد میں خون کا عطیہ کیا۔بلڈ ڈو نیشن کیمپ کا مقصد تھیلیسیمیا کے مریضوں کی مدد کرنا ہے۔ مزید پاکستان سویٹ ہوم کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں لوگ خون کا عطیہ کم ہی کرتے ہیں جب کہ ہمارے پاس تھیلیسیمیا کے 11 ہزار مریض رجسٹرڈ ہیں۔

راولپنڈی لاء کالج سول لائنز میں پاکستان سویٹ ہوم کی جانب سے یہ دوسرا بلڈ ڈو نیشن کیمپ تھا۔جب کہ سویٹ ہوم کی جانب سے اس طرح کے کیمپ مختلف تعلیمی اداروں میں عموماً لگائے جاتے ہیں۔کیمپ کے اختتام پر سویٹ ہوم کی جانب سے سٹوڈنٹس میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

یاد رہے کہ تھیلیسیمیا ایک موروثی بیماری ہے (یعنی والدین سے بچوں کو جینز کے ذریعے منتقل ہوتی ہے) خون کی خرابی اس وقت ہوتی ہے جب جسم ہیموگلوبن نامی پروٹین کی کافی مقدار نہیں بنا پاتا، جو خون کے سرخ خلیوں کا ایک اہم حصہ ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟