راولپنڈی نالہ لئی میں طغیانی کے سبب خطرے کے سائرن بجا دئیے گے امداد کے لیے فوج کی ٹرپل ون بریگیڈ طلب

بارشوں کے سبب نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا، انتظامیہ نے آبادیوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے امداد کے لیے فوج کی ٹرپل ون بریگیڈ طلب کرلی۔

راولپنڈی: نالہ لئی میں طغیانی کے سبب خطرے کے سائرن بجا دئیے گے ہیں اور پاک فوج کی ٹرپل ون بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا ہے جس نے نالے کے کناروں پر بسنے والوں کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ نالے میں پانی کی سطح بلند ہونے کا سلسلہ جاری ہے، کٹاریاں میں پری الرٹ اور گوالمنڈی میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے، کٹاریاں میں پانی کی سطح 15.5 فٹ اور گوال منڈی میں پانی کی سطح 15 فٹ تک پہنچ گئی جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

گوالمنڈی میں نالہ لئی کے کنارے گھر خالی کرانے کی سطح 20 فٹ ہے، نالہ بھرنے کی سطح چند فٹ کے فاصلے پر رہ گئی جس کے سبب خطرے کا الرٹ جاری کیا گیا۔ بارش نہ رکنے کی صورت میں نالہ لئی میں پانی کی سطح مزید بڑھ سکتی ہے۔

دریں اثنا بارش کے سبب کینٹ کے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا، لوگ گھروں میں قیمتی اشیا محفوظ کرنے میں لگے رہے، چکلالہ کینٹ کے نشیبی علاقے ڈھوک جمعہ میں بھی پانی داخل ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ جامع مسجد روڈ، سٹی صدر روڈ اور موچی بازار کئی کاریں پانی میں ڈوب گئیں۔

اسی طرح راولپنڈی میں بارش کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں نشیبی علاقے ڈوب گئے ہیں وہیں تجارتی مراکز کو بھی نقصان پہنچا ہے، اطلاعات ہیں کہ راولپنڈی کے تجارتی مراکز بھی پانی میں ڈوب گئے ہیں، راجہ بازار، موتی بازار، موچی بازار میں سیکڑوں دکانوں میں پانی داخل ہوگیا، سامان بھیگنے کے سبب تاجروں کو مجموعی طور پر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ راولپنڈی کے شہریوں نے سوشل میڈیا پر بارش کی تباہ کاریوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا شروع کردیں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟