کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات: پاکستانی علما کا وفد آج اسلام آباد سے افغانستان روانہ ہوگا

پاکستانی سکیورٹی حکام اور تحریک طالبان پاکستان کے مابین مذاکرات کا تسلسل جاری ہے اسی سلسلے میں جید پاکستانی علما کا وفد آج افغانستان جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ امارات اسلامیہ کی دعوت پر افغانستان پہنچنے والے پاکستانی علما کے وفد میں مفتی تقی عثمانی، حنیف جالندھری، مولانا محمد طیب پنج پیر، مولوی انوارالحق اور مفتی غلام الرحمان شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق وفد امارات اسلامیہ کی قیادت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنماوں سے ملاقاتیں کرے گا، وفد کے ارکان آج شام ساڑھے چار بجے اسلام آباد سے افغانستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟