مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 15 اکتوبر کو لندن سے پاکستان روانہ ہوں گے

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وطن واپسی کی تاریخ دے دی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم  15 اکتوبر کو لندن سے پاکستان روانہ ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا اسلام آباد کے بجائے لاہور لینڈ کرنے کا امکان ہے، نواز شریف چارٹرڈ کے بجائے مسافر طیارے کے ذریعے وطن واپس آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے استقبال کیلئے قیادت کو ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں ، پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز ان کے استقبال کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ن لیگ کے اکثر رہنمائوں نے نواز شریف کو لاہور آنے کی تجویز دی ہے تاہم کچھ رہنما چاہتے ہیں کہ وہ اسلام آباد لینڈ کریں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟