گوادر، پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 3 اہلکار شہید

گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 2 افسران اور ایک جوان شہید ہوگیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا جس میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہدا میں 2 افسران اور ایک جوان شامل ہیں، پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس کیا گیا۔ نگران وزیراعظم نے پاک بحریہ کے اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟