جے شاہ کی من مانیوں نے ایشیاء کپ کا شیڈول مذاق بنا کر رکھ دیا

پہلے میچز ہمبنٹوٹا منتقل کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا تاہم اب دوبارہ شیڈول کے مطابق بقیہ میچز کولمبو میں کرانے کا کہہ دیا گیا ہے

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے ایشیا کپ 2023ء کے شیڈول کو مذاق بنا کر رکھ دیا، ایونٹ کا وینیو تک تبدیل نہ ہونے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے میچز ہمبنٹوٹا منتقل کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا تاہم اب دوبارہ شیڈول کے مطابق بقیہ میچز کولمبو میں کرانے کا کہہ دیا گیا ہے۔ صدر اے سی سی جے شاہ اس سے قبل اپنی من مانیوں سے ون ڈے ورلڈ کپ کے شیڈول کو بھی مذاق بنا چکے ہیں اور اب انہوں نے ایشیاء کپ کے بقیہ میچز کے بارے میں فیصلوں کو جگ ہنسائی کا سبب بنا دیا۔

میچز کو کولمبو سے ہمبنٹوٹا منتقل کرنے کے لیے لاجسٹک کے تمام انتظامات شروع کیے جاچکے تھے تاہم اس اعلان کے بعد اب دوبارہ سے نئے سرے سے انتظامات کرنا ہوں گے، تمام ٹیموں کے کھلاڑی بھی میچز کی صورت حال واضح نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں ۔

دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے اس یک طرفہ فیصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اے سی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے ہنگامی اجلاس میں وینیو شفٹنگ کے حوالے سے متفقہ فیصلہ کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایک ای میل کے ذریعے سب کو میچز کی ہمبنٹوٹا کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا تاہم آج دوبارہ ای میل کے ذریعے سب کو آگاہ کیا گیا ہے کہ میچز شیڈول کے مطابق کولمبو میں ہوں گے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟