ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر گرفتار

ماجد ستی قتل کیس : فرخ کھوکھر کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

راولپنڈی (عمار بن یاسر)ماجد ستی قتل کیس میں گرفتار فرخ کھوکھر کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ،فرخ کھوکھر کو سخت سیکورٹی میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچایا گیا ،عدالت نے ملزم فرخ کھوکھر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،فرخ کھوکھر ۔سے ملاقات اور ادویات پہنچانے کی درخواست بھی عدالت میں جمع کروائی گئی

جسمانی ریمانڈ منظور ہونے پر فرخ کھوکھر کو پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا،فرخ کھوکھر کو سول جج نواز اشرف کی عدالت میں پیش کیا گیا،ملزم فرخ کھوکھر کو گزشتہ روز ضمانت منسوخ ہونے پر تھانہ صادق آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا،ماجدستی قتل کیس میں گرفتار فرخ کھوکھر کی طبیعت خراب ہوگئی۔

پولیس کی سخت سیکورٹی میں فرخ کھوکھر کو بے نظیر ہسپتال منتقل کردیاہسپتال ذرائع کے مطابق فرخ کھوکھر کا ابتدائیطبی معائنہ مکمل کرلیا گیا، فرخ کھوکھر کی دل کی دھڑکن تیز ہے۔فرخ کھوکھر کو داخل کرنے کا فیصلہ تھوڑی دیر تک کیا جائے گا۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟