اسلام آباد میں مختلف جرائم میں ملوث11 ملزمان گرفتار ، پیشہ ور بھکاری ، بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ بر آ مد

اسلام آباد(علاؤالدین) اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مختلف علاقوں سے سات منشیات فروشوں سمیت 11جر ائم پیشہ عناصر کوگرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا۔

       تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد ڈاکٹراکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر ،منشیات فروشوں اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران مختلف علاقوں میں کا رروائیاں کرتے ہوئے 11جر ائم پیشہ عناصر گرفتار کر لیے گئے، ملزمان کے قبضہ سےمنشیات اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاگیا،تھا نہ سیکرٹریٹ پولیس نےمنشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان سلطان اور نصیر شاہ کوگرفتار کر کے 740گرام ہیروئن برآمد کر لی، تھانہ کوہسار پولیس نےمنشیات فروشی میں ملوث سردار علی کو گرفتار کر کے 530گرام ہیروئن برآمد کر لی
تھانہ سنگجانی پولیس نےمنشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان واحدگل اور رحمن اللہ کو گرفتار کر کے 2410گرام چرس برآمد کر لی،تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے ملزم وحید الرحمن کو گرفتار کر کے 54گرام چرس برآمد کرلی ،تھانہ شمس کالونی پولیس نے ناجائزاسلحہ اورمنشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان محمد عمران ،احتشام الحق اور حضرت نبی کو گرفتار کر کے دو 30بور
پسٹل اور 540گرام چرس برآمد کر لی،گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
 جبکہ مجرمان اشتھاری وعدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران دومجرمان
کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر ممکنہ  اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا( 15)پر فوراً اطلاع دیں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟