پی ٹی اے نے سائبر سیکیورٹی کے سال 2022 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد (عمار بن یاسر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)  نے کریٹیکل ٹیلی کام ڈیٹا اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ریگولیشنز (سی ٹی ڈی آئی ایس آر) پرمبنی سائبر سیکیورٹی کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2022 جاری کردی ہے۔ اس رپورٹ میں پاکستان میں ٹاپ 15 ٹیلی کام آپریٹروں کی سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے تیاری کا تفصیلی تجزیہ بیان کیا گیا ہے۔پی ٹی اے نے سرفہرست 15 آپریٹروں کے آڈٹ کیے، جن کی درجہ بندی ان کے نیٹ ورک کے سائز ، لائسنس کی اقسام اور د یگر عوامل کی بنیاد پر کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کٹیگری نمبر ایک میںپاکستان موبائل کمیونیکیشنز لمیٹڈ (پی ایم سی ایل ) جاز سر فہرست رہا (اس کٹیگری میں تمام موبائل فون آپریٹر اور ایک سے زائد لائسنس کے حامل بڑے فکسڈ لائن آپریٹرز شامل ہیں)اس کے بعد ٹیلی نارپاکستان رنر اپ رہا۔

کٹیگری نمبر دو کے مطابق ریڈ ٹون سرفہرست جبکہ ملٹی نیٹ رنر اپ رہا ۔ اس کٹیگری میں درمیانے درجے سے لے کر بڑے آپریٹرز/آئی ایس پیز شامل ہیں۔ رپورٹ میں ٹیلی کام شعبے سے متعلقہ مجموعی سائبر سیکیورٹی انڈیکس (سی ایس آئی) شامل ہے علاوہ ازیں ٹیلی کام آپریٹرز کی درجہ بندی ان کی 16 سیکیورٹی ڈومینز کی تعمیل کی سطح کی بنیاد پر کی گئی ہے جس میں سی ٹی ڈی آئی ایس آر میں 104 سیکیورٹی کنٹرولز شامل ہیں۔رپورٹ میں ٹیلی کام شعبے کے مضبوط اور کمزور شعبوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے اور گزشتہ سال سائبر سیکیورٹی سے متعلقہ اہم واقعات کے بارے میں مجموعی معلومات فراہم کی گئی ہے ۔
سائبر سیکیورٹی کی سالانہ رپورٹ برائے 2022 (پی ٹی اے )کی جانب سے سال 2020 میں شائع کیے گئے سائبر سیکیورٹی فریم ورک اور(پی ٹی اے) کی رجسٹرڈ سائبر سیکیورٹی فرموں کے ذریعے کیے گئے تھرڈ پارٹی آڈٹ پر مبنی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی اےپاکستان ٹیلی کام اور اس کے صارفین کو سائبر حملوں سے تحفظ کے حوالے سے پرعزم ہے۔(پی ٹی اے ) میں مسلسل بہتری کی جانب کوشاں ہے۔ آپریٹر وں کو سائبر سیکیورٹی کے شعبے کو ترجیح دینے کے ساتھ ساتھ ٹیلی کام سیکٹر کو سب کے لئے لچکدار بنانے کے ضمن

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟