پولی کلینک ہسپتال میں ڈینگی ٹیسٹ کی مشینیں خورد برد ، عدالت نے فیصلہ سنادیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیشل جج سینٹرل عدالت میں ڈینگی ڈیوائس کی خریداری میں خرد برد سے متعلق پولی کلینک کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ۔ پولی کلینک ہسپتال کی طرف سے معروف قانون دان سردار نوید ایڈووکیٹ نے تفصیلی دلائل دیے کہ کس طرح خردبرد کر کے ڈینگی ڈیوائس خریدیں گئیں اور جہاں سے ڈیوائس خریدی گئیں وہ بھی غیر قانونی ہے جس سے پولی کلینک کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچااور مریضوں کی زندگیوں کو انہوں نے خطرے میں ڈالا۔سردار نوید ایڈوکیٹ نے تفصیل کیساتھ دلائل دیتے ہوئے یہ بات کورٹ کے نوٹس میں لائی جس کے بعد عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیااورملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی۔عدالت نے نامزد ملزمان ڈاکٹر امان اللہ اور سٹور کیپر عابد حسین کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا ۔کیس کا فیصلہ سپیشل سنٹرل جج محمد اعظم خان نے سنایا۔سٹور کیپر عابد حسین اور ڈاکٹر امان اللہ کی ضمانت خارج کردی گئی ۔ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟