خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کی گئی

اسلام آباد (احسن رضا): وفاقی دارالحکومت میں ‏آئی ٹین فور خود کش دھماکے میں شہید ہونے والےہیڈ کانسٹیبل سید عدیل حسین کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں ادا کی گئی۔‏جس میں آئی جی اسلام آباد،ڈی سی اسلام آباد اورشہید کے اہل خانہ سمیت کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور شہید کو پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں روانہ کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے اہم ہدایات جاری کر دیں:‏اسلام آباد میں سکیورٹی ریڈالرٹ کردی گئی ہے،اسلحہ لےکرچلنےکی کسی صورت اجازت نہیں ہے۔الیکشن کےحوالے سےکارنرمیٹنگزپولیس کی اجازت کےبغیرنہیں ہوگا۔الیکشن کی سرگرمیاں اورکارنرمیٹنگزکی اجازت چاردیواری کےاندرہوگی۔

یاد رہے گزشتہ دہشت گردی اور اب وفاقی دارالحکومت میں ایسا ناخوش گوار واقع کا ہونا ملک کی سلامتی اور معیشت کے لیے نہایت خطرہ کا باعث ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟