ایف نائن پارک زیادتی میں ملوث ملزمان پولیس ناکے پر حملے کے دوران ہلاک ہو گئے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں پولیس ناکے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے حملہ کر دیا۔پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ملزمان ایف نائن پارک زیادتی واقعے میں ملوث تھے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد ناکہ پر دو نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔

پولیس اہلکاران حفاظتی اقدامات کی وجہ سے محفوظ رہے۔ زخمی حملہ آوروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ شاخت کا عمل جاری ہے۔ سیکیورٹی کے پیش نظر خصوصی ناکے لگائے گئے تھے۔تمام گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی تھی کہ مسلح نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد ایف 9 پارک میں خاتون سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی تھی۔

زیادتی کیس میں ملوث دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ ملزمان نے اقبال جرم بھی کر لیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزمان کو تھانہ گولڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا اور دونوں نے اقبال جرم بھی کرلیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ خاتون سے زیادتی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج ہے۔ملزمان کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا اور دونوں ملزمان کا تعلق صوابی سے ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟