وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے استعفےکی خبریں گردش میں

اسلام آباد(اُسامہ قذافی): وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مستعفی ہونے کی خبریں گردش میں ہیں۔گذشتہ روز وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے ہو گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 280 روپے کا ہو گیا۔وزیر خزانہ نے گذشتہ روز منی بجٹ بھی پیش کیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔

اشیائے خورونوش کے ساتھ ساتھ سبزی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔ایسی صورتحال میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

ن لیگ کو اسحاق ڈار سے امیدیں وابستہ تھیں، یہی وجہ ہے کہ مفتاح اسماعیل کو وزارت خزانہ سے ہٹا کر اسحاق ڈار کو پاکستان لایا گیا۔تاہم اب تک اسحاق ڈار کوئی ایک بھی عوام دوست اقدام نہ کر سکے۔بلکہ ان کے وزارت خزانہ کی کنجی سنبھالنے کے بعد سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ منی بجٹ اتحادی حکومت کی ناکام ترین معاشی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟