چیٹ جی پی ٹی میں جی پی ٹی کا مطلب جانتے ہیں؟

چیٹ جی پی ٹی ایسا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ ہے جو بہت تیزی سے دنیا بھر میں مقبول ہوا ہے۔

امریکی کمپنی اوپن اے آئی کے تیار کردہ اس اے آئی چیٹ بوٹ نے ٹیکنالوجی کی دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے کیونکہ اب زیادہ تر بڑی کمپنیاں اسی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی پر جاکر آپ مختلف سوالات کے جواب جان سکتے ہیں، کوڈنگ سیکھ سکتے ہیں اور بھی بہت کچھ ایسا کر سکتے ہیں جو پہلے کرنا بہت مشکل ہوتا تھا۔

مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ چیٹ جی پی ٹی میں جی پی ٹی کا مطلب کیا ہے

اس کا جواب ہم نے براہ راست چیٹ جی پی ٹی پر ہی جاکر معلوم کیا جس کے مطابق جی پی ٹی لفظ جنریٹیو پری ٹرینڈ ٹرانسفارمر کا مخفف ہے۔

اس مکمل نام سے وضاحت ہوتی ہے کہ یہ اے آئی چیٹ بوٹ کیا کام کرتا ہے۔

خیال رہے کہ چیٹ جی پی ٹی پہلی جنریٹیو اے آئی پراڈکٹ ہے جو دنیا بھر میں متعارف کرائی گئی، مائیکرو سافٹ اور گوگل نے بھی بنگ چیٹ اور گوگل بارڈ کو متعارف کرایا مگر بیشتر افراد ممکنہ طور پر جنریٹیو اے آئی پراڈکٹس کو چیٹ جی پی ٹی ہی سمجھتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ زیادہ تر افراد کو علم ہی نہیں کہ جی پی ٹی کا مطلب کیا ہے مگر چیٹ جی پی ٹی کا نام سن کر اے آئی ٹیکنالوجی ہی ذہن میں آتی ہے۔

جنریٹیو سے مراد اے آئی ٹیکنالوجی کی ٹیکسٹ جنریٹ کرنے کی صلاحیت ہے، یعنی جب آپ اس سے کچھ پوچھتے ہیں تو وہ ٹیکسٹ میں جواب دیتا ہے۔

پری ٹرینڈ کا مطلب یہ ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی کافی زیادہ ٹریننگ کی گئی ہے، لینگوئج ماڈل کے ذریعے ڈیٹا اس سروس کا حصہ بنایا گیا اور اسی سے چیٹ جی پی ٹی کو انسانی زبان سمجھنے اور اس کے مطابق جواب دینے میں مدد ملتی ہے۔

جہاں تک ٹرانسفارمر کی بات ہے تو اس سے مراد کمپنی کی جانب سے استعمال کیے جانے والا نیورل نیٹ ورک architecture ہے۔

اسی سے چیٹ بوٹ کو کسی جملے میں شامل الفاظ کا تعلق سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟