پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول ‘سر نیم’ کونسا ہے؟

عالمی ادارہ برائے اعداد و شماریات (ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس)  نےدنیا بھر میں رکھے جانے والے مقبول سرنیمز کی فہرست جاری کی ہے۔

ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے دنیا بھر میں عام خاندانی ناموں سے متعلق ایک فہرست مرتب کی گئی جسے ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا ہے۔

اس فہرست کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ عام خاندانی نام ’احمد‘ ہے، یعنی زیادہ تر افراد کے اصل ناموں کے آگے احمد لگا ہوتا ہے جو یا تو ان کے والد کا ہوتا ہے، یا خاندانی نام ہوتا ہے۔

ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی تیار کردہ اس فہرست کے مطابق دیگر اسلامی ممالک کی بات کی جائے تو عمان میں ال بلوشی، اردن میں اللّٰہ، انڈونیشیا میں ساری، نائیجیریا میں موسیٰ، فلسطین میں اود جب کہ مصر اور عراق میں محمد نام عام ہے۔

اس کے علاوہ بنگلا دیش میں اختر، ترکیہ میں یلماز اور متحدہ عرب امارات میں علی سرنیم عام ہے۔

دوسری جانب غیر مسلم ممالک میں سب سے عام خاندانی نام ‘اسمتھ’ ہے۔

یہ نام امریکا، برطانیہ سمیت آسٹریلیا اور کینیڈا میں انتہائی مقبول ہے، یعنی لوگوں کی اکثریت اسمتھ نام کو سرنیم کے طور پر استعمال کرتی ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟