نواز شریف کو آئندہ الیکشن میں اسلام آباد کے کسی بھی حلقے سے تحریک انصاف کے خلاف الیکشن لڑوا لیں

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو آئندہ الیکشن میں اسلام آباد کے کسی بھی حلقے سے تحریک انصاف کے خلاف الیکشن لڑوا لیں، پتا چل جائے گا کہ اسلام آباد والے کیا سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب کا پی ٹی آئی دور حکومت میں حلقےکیلئے صرف ایک ہینڈ پمپ لگانے کا دعویٰ جھوٹا ہے، تحریک انصاف کے دور میں اُن کے حلقے میں نئے کالجز، بنیادی صحت کے مراکز، سڑکوں کی توسیع، گلیوں اور سیوریج کے کروڑوں روپے کے منصوبوں پر کام ہوا۔

اضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور میں ہینڈ پمپ لگا کر تشہیر کی گئی، بالٹی، ڈبہ اور کنستر کے پیچھے چھپ کر عدالت جانے والے عوام سے آنکھیں نہیں ملا سکتے، وزیراعظم نے 15 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے، معاشی بدحالی کو معاش استحکام میں بدل دیا۔

انہوں نے کہاکہ 2018ء میں ہم ترقی کرتا ہوا پاکستان چھوڑ کر گئے تھے، پچھلے چار سال ملک کے اندر معاشی بدحالی تھی،وزیراعظم نے ملک کو معاشی استحکام دیا، چند ماہ میں میگا ترقیاتی منصوبے کسی معجزے سے کم نہیں، جو لوگ تنقید کرتے ہیں، بالٹی ڈبہ، کنستر لے کر عدالت میں پیش ہوتے ہیں، وہ آج عوام سے آنکھیں نہیں ملا سکت

 

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟