انسدادِ پولیو مہم سیکورٹی انتظامات،11سو سے زائد افسران و اہلکار تعینات کر دے گئے

راولپنڈی (ٹوئن سٹی نیوز): ضلع بھر میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران راولپنڈی پولیس کے 11 سو سے زائد افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں.پولیس ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کرتے ہوئے 1100 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکورٹی فرائض سرانجام دیں گے،راولپنڈی پولیس کے افسران و اہلکار پولیو ورکرز کی 860 ٹیموں کے ہمراہ سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران فیلڈ میں سیکورٹی پر مامور افسران کو چیک اور بریف کر رہے ہیں،تھانوں کی پٹرولنگ موبائلز بھی علاقے میں گشت کے ذریعے سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنا رہی ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ فول پروف سیکورٹی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟