علی سیٹھی نے اپنے قریبی دوست سلمان طور کے ساتھ شادی کی افواہوں پر خاموسی توڑ دی

کوک سٹوڈیو میں ” پسوڑی “ گانے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے معروف گلوکار علی سیٹھی نے آخرکار انٹرنیٹ پر اپنے دوست سلمان طور سے مبینہ شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ، ان کے خلاف چلنے والی افواہ نے ہر پاکستانی کو شدید حیرت میں مبتلا کر رکھا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق علی سیٹھی کے بارے میں انٹرنیٹ کی افواہیں چند دن قبل گردش کرنا شروع ہوئیں کہ انہوں نے اپنے قریبی دوست سلمان طور سے سے نیویارک میں مبینہ طور پر شادی کر لی ہے جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے ٹویٹر پر ٹرینڈ بھی کرنے لگیں ، علی سیٹھی نے آخر کار ان تمام افواہوں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ” میں کوئی شادی نہیں کی ، مجھ یہ بھی معلوم نہیں کہ یہ افواہ کس نے پھیلائی ہے ، لیکن جس نے بھی پھیلائی ہے وہ میرے نئے ریلیزہونے والے گانے ” پانیا“ کی تشہیر کا سبب بنا سکتا ہے “۔علی سیٹھی نے اپنے پیغام کے ساتھ اپنے نئے گانے کا لنک بھی شیئر کیا ۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟