فٹبال کے بے تاج بادشاہ رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

فٹبال کے بے تاج بادشاہ پرتگالی سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرکے تاریخ رقم کر دی۔

میٹا کی ملکیت اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سعودی فٹبال کلب النصر کے فٹبالر 6 سو ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرکے دنیا بھر میں پہلی شخصیت بن گئے۔ رونالڈو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

ٹوئٹر پر ان کے 109 ملین سے زائد جبکہ فیس بک پر 165 ملین فالوورز ہیں۔ رونالڈو کے بعد انسٹاگرام پر 482 ملین فالوورز کے ساتھ لیونل میسی اور سیلینا گومز 427 فالوورز کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟