چک دے انڈیا اور دل چاہتا ہے جیسی فلموں میں کام کرنیوالے بالی وڈ اداکار چل بسے

بالی وڈ کی ‘چکے دے انڈیا’ اور ‘دل چاہتا ہے’ جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار ریو کپاڈیا 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریو کپاڈیا کے دوست نے اداکار کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

ریو کپاڈیا میں گزشتہ سال کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کا علاج جاری تھا،تاہم جمعرات کو ان کے انتقال کی خبر سامنے آئی، اداکار کی آخری رسومات جمعہ کو ممبئی  میں ادا کی جائیں گی۔

اداکار کے انتقال پر ان کے قریبی دوستوں اور ساتھیوں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ریو کپاڈیا نے شاہ رخ خان کی فلم چک دے انڈیا میں ہاکی میچز کے دوران کمنٹیٹر کا کردار ادا کیا تھا۔

اس کےعلاوہ ریو کپاڈیا نے ہیپی نیو ائیر ، ایجنڈ ونودجیسی مشہور فلموں میں بھی کام کیا جبکہ وہ کئی بھارتی ٹی وی شوز میں بھی نظر آئے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟