ماجد ستی قتل کیس
انصاف نہ ملا تو یہ عوام کا سیلاب مجرموں کے دروازے کے باہر ہو گا۔
اسلام آباد(احسن رضا): ستی برادری نے آج اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا۔جس میں "ستی تیرے خون سے انقلاب آئے گا” کے نعرے لگاۓ گے۔اس سلسلہ میں ماجد ستی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نظم بھی پڑھی گئی۔ستی برادری کا کہنا تھا ھم عدالت کی جانب سے مکمل انصاف پہ پورا یقین رکھتے ہیں۔مزید کہا مجرم سب کے سامنے واضح ہیں : ھم چیف جسٹس اف پاکستان اور گورنمنٹ اف پاکستان سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔ستی برادری نے کہا ھم قانون کی عزت کرتے ہیں لیکن اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو یہ عوام کا سیلاب مجرموں کے دروازے کے باہر ہو گا۔
Sea of people of kohsar gathered in huge number outside press club and demanded justice for majid satti #justiceformajidsatti pic.twitter.com/viNvOHPX4m
— Anjum Satti journalist (@AnjumSatti17) November 23, 2022
یاد رہے ماجد ستی قتل کیس راولپنڈی کی سیشن عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔اور ملزم کریمنل پروسیجر کوڈ 1898 سیکشن 498 ضمانت قبل از گرفتاری کے تحت ضمانت پر ہے۔