اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات : جماعت اسلامی بھرپور تیاری سے انتخابی میدان میں

جماعت اسلامی نے80 یونین کونسلز کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیے

اسلام آباد(ٹوئن سٹی نیوز) جماعت اسلامی پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے80 یونین کونسل کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیے ۔جماعت اسلامی اسلام آباد کے ترجمان نے ٹوئن سٹی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی جماعت اسلام آبادکی 101 یونین کونسل میں سے 80 یونین کونسلز میں اپنے پارٹی نشان اور جھنڈے کے ساتھ الیکشن لڑیں گی جس کیلئے امیدواران میں باقاعدہ پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے گئے ہیں ۔ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ جماعت اسلامی بھرپور طریقے سے حصہ لے رہی ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا عمل مکمل ہوگیا،101 یونین کونسل کی نشستوں پر 3 ہزار 866 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق شیڈول کے تحت امیدواروں کی فہرست 14 نومبر کو جاری کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 نومبر تک جاری رہے گی۔

From Facebook Page JI Islamabad

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟