سیلاب کی آفت میں گھیرے بلوچستان کی حکومتی ترجمان فرح شاہ کی فل میک اپ اور ڈارک نیل پالش کے ساتھ پریس کانفرنس

آفت زدہ بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ کو گہرے میک اپ کیساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

بلوچستان میں حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے اور لوگوں کا بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہورہا ہے۔
سیلابی ریلوں میں بہہ کر 110 سے زائد لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے اور المناک واقعات پیش آرہے ہیں۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کی صورتحال غیر اطمینان بخش ہے۔
تو دوسری طرف ترجمان بلوچستان فرح عظمیم شاہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر کے صارفین کے جذبات کو مزید بھڑکا دیا۔ ٹوئٹر پر صارفین نے کوئٹہ کے بجائے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرنے پر فرح عظیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کیا ہی وہ دور تھا جب نیشنل نیوز چینل میں حکومتی ترجمان اور نیوز کاسٹر مشرقی لباس اور سادہ انداز میں ملک کی صورتحال سے آگاہ کرتی تھیں، وہیں نئے دور میں نیوز کاسٹرز کے انداز بیان سے لے کر حکمران کے انداز تک کو تبدیل کردیا ہے۔ ایسا ہی کچھ بلوچستان کا حال بتاتے ہوئے فرح عظیم کے ساتھ بھی ہوا جہاں پریس کانفرنس میں ان کی ٹپ ٹاپ فیشن سے بھرپور تیاری صارفین کو ایک آنکھ نہ بھائی۔
سنیئر صحافی عون شیرازی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا


ایک صارف نے تو اپنے تبصرے میں فرح عظیم کو بیوٹی کونٹیسٹ کہتے ہوئے تبصرہ کیا
https://twitter.com/video4246/status/1553316365330784256?s=20&t=mS_FuVtTL0ngwQdtXxWz8A
ایک صارف نے لکھا فرح شاہ یوں سج دھج کر پریس کانفرنس کرنے آئی ہیں جیسے کسی فیشن شو پر آئی ہوں بلوچستان ڈوب رہا ہے اب تو لوگوں کو احساس بھی نہیں ہوتا


صارفین کا کہنا تھا کہ فرح عظیم شاہ کی تیاریاں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کو سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کا کتنا زیادہ دکھ ہے۔


یاد رہے کہ بلوچستان میں سیلاب کے بعد ہرطرف تباہی اور المناک مناظر ہے، سیلابی ریلوں میں بہہ کر 111 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، کئی دیہات اور شہر زیر آب ہے وہیں سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟