دنیا بھر کی 10 بڑی سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری

نیا بھر کی 10 بڑی سیاسی جماعتوں میں بھارت کی ‘بھارتیہ جنتا پارٹی’ سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعدادوشمار جاری کرنے والے اکاؤنٹ ‘ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس’ کی جانب سے بڑی سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ یہ فہرست سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی تعداد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جاری کی گئی ہے۔

فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر 180 ملین کارکنان کے ساتھ ‘بھارتیہ جنتا پارٹی’ موجود ہے جبکہ دوسرے نمبر پر چین کی ‘چائنیز کمیونسٹ پارٹی’ ہے جس میں کارکنان کی تعداد 98.04 ملین ہے۔ تیسرے نمبر پر بھی بھارت کی ہی سیاسی جماعت ‘انڈین نیشنل کانگریس’ (50 ملین کارکنان) موجود ہے۔

ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جاری کردہ فہرست میں چوتھے اور پانچوے نمبر پر امریکا کا قبضہ ہے۔ امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی 47.13 ملین اور ریپبلکن پارٹی 36.01 ملین کارکنان کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

فہرست میں چھٹے اور نویں نمبر پر پھر بھارت کی سیاسی جماعتیں موجود ہیں۔ ساتویں نمبر پر ترکی کی 11.24 ملین کے ساتھ’ اے کے پارٹی’ جبکہ آٹھویں نمبر پر اتھوپیا کی ‘پروسپیریٹی پارٹی’ 11 ملین کارکنان کے ساتھ فہرست کا حصہ ہے۔

دنیا بھر کی 10 بڑی سیاسی جماعتوں کی فہرست میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دسویں نمبر پر موجود ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنان کی تعداد فہرست میں 10 ملین بتائی گئی ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟