وزیر خزانہ کا پٹرولیم مصنوعات سستی نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز) وزیر خزانہ کا پٹرولیم مصنوعات سستی نہ کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں جون کے بقیہ 15 ایام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا ہونے کی وجہ سے 30 جون تک پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یکم جون کو پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی جو قیمتیں مقرر کی گئی تھیں، وہیں قیمتیں اگلے 15 دن برقرار رہیں گی۔ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں دعوٰی کیا گیا کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوائی۔ بتایا گیا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اوگرا کی سفارشات پر وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشاورت کریں گے۔

پٹرول کی قیمت میں 5 سے 10 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز پیش کی گئی۔

ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 15 ایام میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت زیادہ سے زیادہ 76.95 ڈالر فی بیرل تک رہی۔ تاہم گزشتہ دو دنوں میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیلکی قیمت ایک مرتبہ پھر 70 ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئی، جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل مزید سستا ہو کر 73.84 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔ جبکہ امریکی خام تیل 68.12 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد عالمی مارکیٹ میں ایک سال قبل تیل کی فی بیرل قیمت 130 ڈالرز کی سطح کو بھی چھو گئی تھی، جو اب کم ہو کر 70 ڈالرز کی سطح سے نیچے آ چکی۔ تاہم پاکستان سمیت کئی ممالک کی کرنسی کی قدر گزشتہ ایک سال میں کم ہوئی، اسی باعث ان ممالک کو تیل کی قیمتوں میں کمی کا کوئی خاص فائدہ نہ ہو سکا۔تاہم اب پاکستان کی حکومت کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ روس سے سستے تیل کی خریداری کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہو جائیں گی۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟