تحریک انصاف کو فنڈنگ کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری
اسلام آباد : راہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو فنڈنگ کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنماپی ٹی آئی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ تحریک انصاف کو فنڈنگ کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی معیشت کےلیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ "تحریک انصاف فنڈنگ کےلیےکسی مافیا پر انحصار نہیں کرتی، اوور سیز پاکستانی اور عام پاکستانی تحریک انصاف کو فنڈ کرتے ہیں، ہم فنڈنگ کا یہ ہی طریقہ جاری رکھیں گے۔”
انہوں نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا جاری کرے تا کہ لوگ موازنہ کر سکیں۔
موجودہ حکومتی اتحاد کی اوورسیز پاکستانیوں سے نفرت سمجھ سے بالاتر ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹنگ کا حق ختم کیا گیااب پاکستانی جو تحریک انصاف کو فنڈ کرتے ہیں ان کے خلاف کمپین چلائ جا رہی ہے،ہمارے نزدیک بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری معیشت کیلئے ریڑہ کی ھڈی کی حیثیت رکھتے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 30, 2022