لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ پی ٹی آئی چیئرمین کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کو کنفرم کردیا۔

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سابق وزیراعظم عمران خان ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے سلسلے میں آج اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش ہوئے جہاں جج کامران بشارت مفتی نے درخواستوں پرسماعت کی۔
عمران خان کے خلاف تھانہ کوہسار سمیت اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات درج کیے گئے تھے جس میں وہ عبوری ضمانت پر تھے۔

اس سے قبل اسلام آباد کی ہی مقامی عدالت نے 5 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت کو کنفرم کیا تھا تاہم اب عدالت نے دیگر 10 مقدمات میں بھی ان کی ضمانت کنفرم کی ہے۔
سابق وزیراعظم کے خلاف غداری کا ایک مقدمہ تھانہ کوہسار میں بھی درج ہے جس میں عمران خان نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر عدالت نے ان کو ستمبر کے پہلے ہفتے تک عبوری ضمانت دے دی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے تمام 15 مقدمات میں عبوری ضمانت کنفرم ہوچکی ہے تاہم وہ ایک کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟