ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کی افواہیں، نگران وزیراعظم کا ردعمل بھی آگیا

گزشتہ روز سینئر صحافی سلیم صافی نے دعویٰ کیا تھا کہ  ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کوملازمت میں توسیع دینےکافیصلہ کرلیا گیا ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد ہوجائے گا، اب اس پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا ردعمل بھی آگیا۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران  ڈی جی آئی ایس آئی کی توسیع سے متعلق سوال پر نگران وزیراعظم نے کہاکہ اس معاملے کا تعلق نیشنل سکیورٹی سے ہے،حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی عوام کے مفاد میں ہوگا، یہ میری صوابدید ہے اور اپنی صوابدید کے مطابق فیصلہ کروں گا۔

یادرہے کہ سلیم صافی کاکہناتھاکہ  ’’ خوش ہونےوالےخوشی منانے اورخفہ ہونےوالےماتم کی تیاری کریں۔تمام بڑوں نےمتفقہ فیصلہ کرلیا۔ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کوملازمت میں توسیع دینےکافیصلہ۔اگلےسال بھی یونیفارمڈڈی جی آئی ایس آئی رہیں گے۔جبکہ جنرل فیصل نصیر بدستورڈی جی سی رہیں گے۔باضابطہ اعلان جلدہوجائے گا‘‘۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟