اسلام آباد میں سڑک کنارے درخت سے لٹکتی لاش برآمد

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سڑک کنارے درخت سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس وے سے ملحقہ گرین بیلٹ پر درخت سے لٹکتی لاش برآمد کی گئی۔تھانہ کھنہ پولیس جائے وقوعہ شکریال پہنچ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ 35 سال شخص کی لاش کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

گذشتہ سال بھی اس قسم کا واقعہ پیش آیا تھا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق تھانہ آئی نائن کے علاقے میں بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بعد قتل کر دیا گیا، قتل کرنے کے بعد بچے کی لاش کو درخت سے لٹکایا گیا۔پولیس کے مطابق بچے کی لاش کوہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل کر لی گئی ،پولیس حکام کے مطابق مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچے کی عمر تقریباً 15سال معلوم ہوتی ہے

 

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟