شہباز شریف اسپورٹس کملیکس میں باکسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے مقابلوں کا انعقاد

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) راولپنڈی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام پنجاب پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ راولپنڈی باکسنگ ٹورنامنٹ کا شہباز شریف اسپورٹس کمپلیکس میں انقعاد کیا گیا
اس تقریب میں 120 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی ناصر بٹ چوہدری شعیب اور ملک عظیم پاکستان مسلم لیگ کے مرزا منصور بیگ۔ سابق میر شوکت ملک شیخ ہارون حافظ عبد اللہ بٹ یامین کیانی ابوبکر بٹ ابراھیم بٹ موجودتھے مقابلوں کے اختتام پر مہمان خصوصی ناصر بٹ نےجیتنے والے بچوں میں میڈل اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے مہمان خصوصی ناصر بٹ نے کہاکہ راولپنڈی میں بین الاقوامی معیار کا باکسنگ جمنازیم تعمیر کیا جائے گا جس میں قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا راولپنڈی کے کھلاڑیوں کاُ مستقبل شاندار ہے نے کہا کہ شکر ہے کہ اب اس ہمارے راولپنڈی میں بھی کھیلوں کا رجحان ہو گیا ہے اس سے نوجوان بری برائیوں سے بچ جاتے ہیں مجھے خوشی ہے کہ بہت اچھی باکسنگ دیکھنے کو ملی میری دعا ہے کہ یہ بچے اگے جائیں اور انشاءاللہ اگے جائیں گے عبد الجبار پال جنرل سکریٹری راولپنڈی باکسنگ ایسوسی ایشن نے مہمان خصوصی اور پنجاب گورنمنٹ سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کے اندر ایک باکسنگ ہال قائم کیا جائے تاکہ راولپنڈی کے باکسر پورے طریقہ سے باکسنگ کھیل سکیں اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا مقابلوں کو آرگنائز کرنے میں اہم کردار صدر لیاقت علی جنرل سیکرٹری عبدالجبار پال اور سیکرٹری فنانس عابد جانی نے ادا کیا

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟